واشنگٹن (آن لائن) ویٹی کن نے ورجینیا کے بشپ پر جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں پر پابندی لگادی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی مرکز ویٹی کن نے مغربی ورجینیا کے بشپ برانس فیلڈ پر پابندیاں عائد کر دیں۔پوپ فرانسس کے حکم پر بشپ مائیکل برانس فیلڈ کے خلاف جنسی ہراسانی اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے بعد ویٹی کن نے ریٹائرڈ بشپ پر پابندیوں کا اعلان کیا۔