لاہور(اپنے رپورٹر سے )صوبائی و زیر ویمن ڈویلپمنٹ آشفہ ریاض کی زیر صدارت یو این ویمن کے زیر اہتمام خواتین کی کام کرنے کی جگہ پر جنسی ہراسگی سے متعلق’ ’ٹول کٹ‘‘کی لانچنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔صوبائی وزیر نے خطاب میں کہا کہ حکومت پنجاب معاشرے میں موزوں قانون سازی، عمل درآمد کے فریم ورک اور پالیسی سازی کے ذریعے جنسی ہراسگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے ۔آشفہ ریاض کا کہنا تھا کہ سکولوں میں پرائمری سے بچیوں کواپنے تحفظ کیلئے مارشل آرٹ کی تربیت کی فراہمی زیر غور ہے ۔ اس موقع پر عنبرین رضا ،جسٹس (ر)ناصرہ جاوید، عثمان اعجاز باجوہ ،نبیلہ مالک ،شرمیلہ رسول، سمن احسن حفصہ مظہرو دیگرنے بھرپورشرکت کی۔