ملتان (سپیشل رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 15 نومبر 2019 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 68لاکھ 57ہزار518گانٹھ کپاس آئی۔15 نومبر 2018 تک86 لاکھ71ہزار596گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18لاکھ14ہزار078گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں کم آئی ہے ۔ کمی کی شرح20.92فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 36لاکھ92ہزار205گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل 49 لاکھ85ہزار116گانٹھ کپاس سے 12لاکھ92ہزار911گانٹھ کم ہے ۔ پنجاب میں کمی کی شرح25.94فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 31لاکھ65ہزار313گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جبکہ گذشتہ سال36لاکھ 86ہزار480گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔صوبہ سندھ میں کمی کی شرح 14.14فیصد رہی۔15 نومبر2019تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 61 لاکھ614گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 710جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔