کراچی( سپورٹس ڈیسک ) پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہونے والے سپنر ساجد خان نے کہا ہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کھیلنا ایک خواب تھا جو پورا ہوگیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر ساجد خان نے کہا کہ ڈومیسٹک کی ٹاپ پرفارمنس پر ٹیسٹ سکواڈ میں منتخب ہوا ہوں، موقع ملنے پر خوش ہوں، بہتر کارکردگی دکھا کر ٹیم میں جگہ بنائیں گے ۔ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ویڈیو کانفرنس میں کہاہے کہ جنوبی افریقہ کیخلاف موقع ملنے پر کافی خوش ہوں، ہر لیول پر کرکٹ کھیل کر یہاں تک پہنچا ہوں۔ محمد یوسف میرے رول ماڈل ہیں، مجھے ان کی سکوائر اور کور ڈرائیو بہت پسند ہیں۔