پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقن بلے باز ریسی وانڈر ڈوسن ڈیبیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے اور صرف 7 رنز کے فرق سے سنچری بنانے میں ناکام رہے ۔ ہفتہ کو پاکستان کے خلاف کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں وانڈر ڈوسن نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کر کے انٹرنیشنل کرکٹ میں جاندار انٹری کی، وہ کیریئر کے پہلے میچ میں سنچری سے صرف 7 رنز کی دوری پر تھے کہ 93 کے انفرادی سکور پر حسن علی کی گیند پر کیچ آئوٹ ہو گئے ۔