کیپ ٹاؤن(نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ میں ایک خاتون نے بیک وقت 10 بچے پیدا کرکے مالی کی خاتون کا ریکارڈ توڑ دیا اور گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرالیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کی 37 سالہ گوسیامے تھامارا کو حمل کے دوران نے ہی ڈاکٹر نے بتا دیا تھا کہ ان کے ہاں غیرمعمولی پیدائش ہونے والی ہے تاہم اندازہ نہیں تھا کہ عالمی ریکارڈ بننے جا رہا ہے ،لیڈی ڈاکٹر نے حمل کے دوران الٹرا ساؤنڈ کرکے خاتون کو بتایا تھا کہ 8 بچے کوکھ میں پل رہے ہیں تاہم زچگی والے دن خاتون نے 10 بچوں کو جنم دیا جن میں 7 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔10 بچوں کی پیدائش کے لیے خاتون کو کسی قسم سرجری کی ضرورت نہیں پڑی۔ نارمل ڈلیوری کے بعد زچہ و بچہ خیریت سے ہیں گوسیامے پہلے ہی جڑواں بچوں کی ماں ہیں اس طرح اب ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔