پشاور(وقائع نگار)جنوبی وزیرستان کی تحصیل سراروغہ میں بارودی سرنگ کے دھماکے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہیدہوگیا، سکیورٹی اہلکار پوسٹ کے لئے پانی پائپ ٹھیک کرنے گیا تھا کہ راستے میں دھماکہ ہوا، ذرائع کے مطابق ایف سی کے شہید سپاہی ایاز کا تعلق لاچی کوہاٹ سے تھا، سکیورٹی اہلکار کی نماز جنازہ مانزئی قلعہ میں ادا کردی گئی۔