لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) وز راعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون خصوصی سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کیلئے افسروں کی تعیناتی اور دیگر امور احسن طریقہ سے طے پا گئے ہیں۔جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب کو جنوبی پنجاب کے عوام مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری او رایڈیشنل آئی جی ملتان اور بہاولپورمیں فرائض سرانجام دیں گے ۔جنوبی پنجاب کیلئے تعینات افسروں کو مالی اور انتظامی خود مختاری دی جائے گی۔ صوبائی فنانس ایوارڈ کے تحت اضلاع کو ترقیاتی فنڈز فراہم کئے جائیں گے -اضلاع ترقی کیلئے صوبائی حکومت کی خوشنودی کے محتاج نہیں رہیں گے -