ملتان (سپیشل رپورٹر) امریکی قونصلیٹ جنرل کولین کر ینو یلج نے کہا ہے کہ یو ایس ایڈ جنوبی پنجاب کی ترقی اور اس علاقے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اور ااس علاقے میں متعدد منصوبوں پر کام کیاجارہا ہے وہ گذشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے محمد علی کھوکھر کی رہائش گا ہ پر مقامی رہنماؤں سے تبادلہ خیال کر رہی تھیں جن میں میئر ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں، سابق ایم این اے شیخ طارق رشید، سابق ایم پی اے خولہ امجد، ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہر ممتاز،ڈاکٹر یاسر رجوانہ، ہاشم رشید، عابد باکسر بھی موجود تھے اس موقع پر امریکی قونصلیٹ نے لیگی رہنماؤں کو بلیو پاٹری بھی پیش کی۔ ا مریکی قونصلیٹ نے کہا کہ اس علاقہ کی پسماندگی دور کرنے کے لئے جنوبی پنجاب کو صوبے کا درجہ دینا ضروری ہے تاکہ لوگوں کے مسائل مقامی طور پر حل ہو سکیں اور ہمارے وسائل اسی علاقے میں خرچ ہوں تاکہ اس خطہ کے عوام کے مسائل حل ہوں اور ان کی پسماندگی دور ہو انہوں نے کہا کہ ملتان اولیاء اﷲ کا شہر ہے یہاں کے لوگ انتہائی ملنساراور محبت کرنے والے ہیں ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ پسماندگی کا شکار لوگوں کے مسائل حل ہوں۔