لاہور(خبرنگارخصوصی) جنوبی پنجاب کے لئے قائم کی گئی ایگزیکٹو کونسل میں پیپلزپارٹی نے بھی نمائندگی مانگ لی ، اس حوالے سے پیپلزپارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی عثمان نے قرار دادپنجاب اسمبلی میں جمع کرائی ہے جس میں کہاگیا ہے کہ مذکورہ کونسل میں پیپلزپارٹی کو بھی نمائندگی دی جائے ۔