ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں گندم کی کٹائی شروع ہو چکی ہے تاہم بعض علاقوں میں زرعی آلات نہ ملنے سے کسانوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب دریائے چناب میں نچلے درجے کے سیلاب سے بیٹ کے علاقوں میں گندم کی ہزاروں ایکڑ پر کھڑی فصل تباہ ہو چکی ہے ۔ جس سے کسانوں کی محنت رائیگاں چلی گئی ہے ۔ متاثرہ کسانوں نے حکومت سے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا ہے ۔گندم کٹائی راجن پور ، جتوئی ، لیہ سمیت مختلف شہروں میں شروع ہو ئی ہے تاہم تھریشر ،ہارویسٹر اورکٹائی کے دیگر زرعی آلات نہیں مل رہے ۔