سیول (ویب ڈیسک)سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ریس لگانا ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں سیڑھیاں چڑھنے کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ایتھلٹس نے 250 میٹر بلند عمارت کی سینکڑوں سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی بھرپور کوشش کی۔اس سالانہ ورٹیکل ریس میں مختلف ممالک کے630 مرد و خواتین ایتھلٹس نے 123منزلہ عمارت کی 1,251 سیڑھیاں چڑھنے کا شاندار مظاہرہ کر کے اپنی مہارت و فٹنس کا عملی ثبوت دیا۔ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والی اس دلچسپ ریس میں کھلاڑی مختلف روپ دھارے ہوئے تھے جس نے ایونٹ کو مزید دلچسپ بنا دیا۔