سیئول(آن لائن)جنوبی کوریا کے لیے جاپان کی برآمدات جولائی میں مسلسل نویں مہینے کم ہوئی ہیں۔جاپان کی وزارت خزانہ کے عہدیداروں کے مطابق گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں جولائی میں برآمدات میں 6.9 فیصد یا تقریباً4 ارب 10 کروڑ ڈالر مالیت کی کمی ہوئی ہے ۔جولائی میں کل برآمدات میں 1.6 فیصد کمی ہوئی ہے ۔جنوبی کوریا بھیجے جانے والے ایسے آلات، جنہیں سیمی کنڈکٹر بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ان کی ترسیل میں سالانہ اعتبار سے 41.6 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ جنریٹروں کی ترسیل 47.4 فیصد کم ہوئی جبکہ گاڑیوں کے پرزہ جات کی ترسیل 14.8 فیصد کم ہوئی ہے ۔