سئیول ( نیٹ نیوز ) جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے ، جس کے نتیجے میں پانچ فوجی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اس میرین کور بیس پر پیش آیا جہاں جنوبی کوریا اور امر یکہ کے دستے سالانہ فوجی مشقیں کرتے ہیں۔ ابتدائی اطلا عا ت کے مطابق اس ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔ زخمی فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ہیلی کا پٹر پر 6 سکیورٹی فورسز کے اہلکار سوار تھے ۔ وا قع کی وجوہات کے تعین کے لیے چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔