سیئول ( آن لائن )ماہرین نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا کی 2019 کی اقتصادی شرح نمو 1.89 فیصد رہنے کا امکان ہے جو کہ پیشگی اندازے سے کم اور عشرے کی کم ترین شرح نمو ہوگی۔اس بات کا اظہار یونہاپ نیوز ایجنسی کے فنانشل نیوز آرم ہونہاپ انفامیکس کے سات ماہرین معاشیات سے کیے گئے سروے کی رپورٹ میں کیا گیا۔انھوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کی 2019 کی اقتصادی شرح نمو 2018 کے مقابلے میں صرف 1.89 فیصد بڑھنے کا امکان ہے جو کہ پیشگی اندازے بلکہ عشرے کی کم ترین شرح نمو ہوگی۔