پیانگ یانگ( نیٹ نیوز ) جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن شمالی کوریا پہنچ گئے جہاں اُن کا پُر تپاک استقبال کیا گیا۔جنوبی کوریا کے صدر اپنی اہلیہ کے ہمراہ شمالی کوریا کے تین روزہ دورے پر سنان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جہاں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ استقبال کیا۔اس موقع پر ایئرپورٹ پر بڑی تعداد میں شہری بھی موجود تھے ۔ ایئرپورٹ کو شمالی اور جنوبی کوریا کے جھنڈوں سے سجایا گیا۔ علا وہ ازیں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کے رہنماؤں نے پیانگ ینگ میں ایک پریڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر ہزاروں افراد اتحاد کے نعرے لگارہے تھے ۔