اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے ایک افسر شہید ہوگئے ، آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں دہشتگرد موجود ہیں، سکیورٹی فورسز کی جانب سے رات کو دہشتگردوں کی نقل و حرکت دیکھنے کیلئے پٹرولنگ کی جارہی تھی ، اسی سلسلے میں کی جانے والی پٹرولنگ کے دوران گزشتہ روز دہشتگردوں نے پٹرولنگ پارٹی پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی فائرنگ کی، فائرنگ کے اس تبادلے میں پاک فوج کے کیٹپن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے ۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا، کوہاٹ کے 25سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا، کیپٹن عبداللہ فورس کی قیادت کررہے تھے ۔