واشنگٹن(نیٹ نیوز ،آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے چین کو مذہبی آزادی کے مستقبل کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا ہے ۔امریکی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے چین جمہوریت اور آزادی کیلئے بڑا خطرہ ہے ، چینی کی معاشی جاسوسی چرانے ، نقل بنانے اور تبدیل کرنے پر منحصر ہے ، چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے ،دوسری جانب امریکا میں چینی سفارت خانے نے کالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رٹ کلف کا کالم حقائق کو مسخ کرنے والا تھا جس میں سرد جنگ میں گھری ہوئی ذہنیت صاف عیاں تھی۔مزید براں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل آف انٹیلی جنس رٹ کلف نے کہا ہے کہ جنگ عظیم دوم کے بعد سے جمہوریت اور آزادی کے لیے سب سے بڑا خطرہ چین ہے ۔،وال سٹریٹ جرنل میں شائع ہونے والے اپنے کالم میں امریکا کے ڈائریکٹر جنرل برائے انٹیلی جنس جان رٹ کلف نے چین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ چین، امریکا اور بقیہ تمام ممالک پر اقتصادی، فوجی اور تکنیکی طور پر غلبہ حاصل کرنے کا خواہش مند ہے ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ چین کی تنظیم سی سی پی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔ ،جان رٹ کلف نے مزید لکھا کہ چین کی اقتصادی پالیسی سہہ جہتی ہے ۔ چُرانا، نقل تیار کرنا اور پھر اصل کی جگہ نقل کو عام کرنا، اسی طرح چین نے اپنے ہی ملک میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے پر پابندی لگا رکھی ہے ۔واضح رہے کہ رٹ کلف صدر ٹرمپ کے معتمد خاص ہیں اور رواں برس ہی ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس کا عہدہ سنبھالا ہے جس کے بعد سے چین اور امریکا کے درمیان پہلے سے موجود تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ امریکہ نے ایران پر نئی پابندیا ں عائد کردیں جبکہ چین کو سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے ۔امریکی وزارت خزانہ کے مطابق شہید میثمی گروپ اور اس کے ڈائریکٹر کے خلاف پابندیاں لگائی گئی ہیں ،چند روز قبل قتل کئے گئے ایرانی جوہری سائنس دان محسن فخری زادہ اسی تنظیم کے سربراہ تھے ۔آن لائن کے مطابق امریکہ نئے اقدام کے تحت امریکا نے ایک ادارے اور اس کے سربراہ کو بلیک لسٹ کر دیا ہے ، ٹرمپ انتظامیہ کا الزام ہے کہ یہ گروپ ایران کے کیمیائی ہتھیاروں کی تحقیق کی سرگرمیوں میں ملوث رہنے کے ساتھ ساتھ امریکا کی جانب سے پہلے سے ہی بلیک لسٹ ایرانی تنظیم برائے دفاعی ترقی سے بھی وابستہ رہا ہے ۔