ماسکو(شاہد گھمن سے ) روس میں دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی سے عظیم الشان فتح کا 76 سالہ جشن بھرپور شان و شوکت سے منایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ وہ لوگ جو دوسری جنگ عظیم کے سبق کو فراموش کرکے ایک بار پھر جارحانہ منصوبوں کی سازش کررہے ہیں روس ان کو ہرگز معاف نہیں کرے گا۔ صدر پوٹن نے اس طرف اشارہ کیا کہ نسلی اور قومی برتری اور روسی فوبیا کے نعرے اس وقت سے زیادہ سے زیادہ سنسنی خیز لگ رہے ہیں جب یورپ کے نازی درندے تقریباً ایک صدی پہلے طاقت اور تعصب اختیار کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی جنگ کو روکنے کے لئے تیار کردہ معاہدوں کو آسانی سے ختم کردیا گیاہے ۔ صدر پوٹن نے زور دے کر کہا کہ تاریخ سے نتیجہ اخذ کرنے اور سبق سیکھنے کی ضرورت ہے لیکن بدقسمتی سے نازیوں کے نظریے سے استثنیٰ کے فریب میں مبتلا ہونیوالے دوبارہ متحرک ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔روسی صدر نے خطاب سے پہلے تاجکستان کے صدر کے ساتھ مل کر کریملن کے دیوار کے ساتھ شہدا اور نامعلوم سپاہی کی قبر پر پھول چڑھائے ۔