کراچی (کلچرل رپورٹر) جنید خان اگلے ڈرامہ میں عائزہ خان اور مومل شیخ کے ہمراہ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے ۔ ڈرامہ سیریل کی ہدایات سید وجاہت حسین دیں گے ۔ جنید خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرامہ میں 4مرکزی کردار ہیں اور ہر کردار اپنی جگہ نمایاں حیثیت رکھتا ہے ۔میراکردار ایک مڈل کلاس جذباتی انسان کا ہے ، جو محبت کرنے والا اور مد مقابل خاتون کردار سے بہت مخلص ہوتا ہے ۔ اس ڈرامہ میں معاشرے میں عام طور پر اختیار کئے جانے والے رشتہ کے طریقے جس میں نکاح کرکے آدھا رشتہ کرلیا جاتا ہے اور رخصتی مؤخر کرکے بعد میں کی جاتی ہے ، جس اکثر کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ جوڑے میں غلط فہمیاں پیدا ہوتی ہیں اور بلآخر وہ رشتہ ختم ہوجاتا ہے ۔