لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) آل پاکستان حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے حکومتی حج سے کم اورسستے حج پیکج کا اعلان کردیا۔لاہور پریس کلب میں حج جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حاجی حبیب الرحمٰن، عادل بٹ، محمد الیاس نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قراردیا کہ حکومت کی جانب سے حج پیکج کی صورت میں بم گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے ،حکومت رواں برس پانچ لاکھ پچاس ہزار کے پیکج کا بتا چکی ہے ،گزشتہ سال بھی وزارت مذہبی امور کو سستا حج پیکج دیا ، انہوں نے توجہ ہی نہ دی،گذشتہ برس حج پیکج ہم نے تین لاکھ 75 ہزار کا دیا ۔اس سال بھی ہم حکومت سے کم پیکج رکھنے جا رہے ہیں،ہم حکومت سے 52 ہزار کم کا حج پیکج دے رہے ہیں،ہم 4 لاکھ 98 ہزار کا پیکج رکھ رہے ہیں اور ہم رواں برس بھی یہ کرا کر دکھائیں گے ،عوام کی سہولت کے لئے سستا ترین حج پیکج دے رہے ہیں۔