جوہانسبرگ ( نیٹ نیوز،اے پی پی ) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے گز شتہ ر وز جنوبی افریقہ کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا کے اعزاز میں تقر یب میں شر کت اور ا س موقع پر انہوں نے تقر یب کے شر کا سے خصوصی خطاب بھی کیا ۔جوہانسبرگ میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں جنوبی افریقی صدر کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے سابق جنرل سیکر ٹری کوفی عنان نے بھی شرکت کی ۔ وانڈریس سٹیڈیم میں تقر یب میں 15ہزار سے زائد شہریوں اور دیگر حکام نے شر کت کی ۔