اسلام آباد( سپیشل رپورٹر) وزیراعظم عمران خان آج کامیاب جوان پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے ،کامیاب جوان پروگرام نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم ورک کے تحت تیار کیا جانے والا پہلا پروگرام ہے جس کے ذریعے تعلیم اور صلاحیت کے حامل لاکھوں نوجوانوں کو وسائل کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کے مواقع کی دستیابی کا اہتمام کیا جا رہا ہے ،کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے 100 ارب کا خطیر سرمایہ نوجوانوں کو قرضوں کی شکل میں مہیا کیا جائے گا۔ملک بھر سے نوجوان www۔kamyabjawan۔gov۔pk کو استعمال کرتے ہوئے آن لائن درخواستیں جمع کروا سکیں گے ۔