وینکوور (ویب ڈیسک)کینیڈا کے شہر وینکوور میں جڑواں درختوں کی شکل سے متاثرہ جڑواں عمارتوں کا خاکہ تیار کر لیا گیا ہے۔عالی شان عمارت 384 فٹ بلند ہو گی اور اس میں چار سو سے زائد فلیٹس ہوں گے جبکہ عمارت کا ڈیزائن برطانیہ کی معروف آرکیٹک کمپنی نے بنایا ہے۔ ہیدر وک کا اس ڈیزائن سے متعلق کہنا ہے کہ ہم ایسی عمودی عمارت بنانا چاہتے ہیں جو گراؤنڈ فلور پر موجود لوگوں کو عمارت کی سب سے اونچی منزل سے جوڑ دے۔جڑواں عمارتوں میں سے بلند مغربی عمارت میں 34 منزلیں جبکہ مشرقی عمارت کی 30 منزلیں ہوں گی۔