واشنگٹن(این این آئی )امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی ایک اہم نامزدگی کو واپس لے لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈائریکٹر آفس مینجمنٹ اینڈ بجٹ کے لیے نیرا ٹنڈن کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا تاہم اس پر قانون سازوں کی جانب سے شدید تشویش ظاہر کی گئی تھی جس پر صدر جوبائیڈن نے اس تقرری سے دستبرداری اختیار کرلی ہے ۔ کچھ ری پبلکن سینیٹرز اور ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کے دورہ صدارت میں نیرا کی بعض ٹوئٹس کی بنا پر ان کی نامزدگی کی مخالفت کی۔اپنے ایک بیان میں جوبائیڈن نے کہا کہ انہوں نے تنازع کی وجہ سے نیرا کی جانب سے عہدے سے دستبرداری کی درخواست کو قبول کرلیا ہے ۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نیرا کی اہلیت، تجربے اور ریکارڈ کی بنا پر وہ ان کی بے حد عزت کرتے ہیں۔