لاہور(کرائم رپو رٹر) جوہر ٹاؤن میں پولیس نے سٹیج اداکارہ ہنی شہزادی کے گھر چھاپہ مارا اور اداکارہ کے اہل خانہ کو تشدد کو نشانہ بنا ڈالا، شوہر اور دیگر افراد کو گرفتار کرلیا، ہنی شہزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کردی ، ہنی شہزادی کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 15 کے قریب اہلکار گھر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوئے ، اہلخانہ پر جوا کرانے کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا، اداکارہ ہنی شہزادی کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اپنی شناخت نہیں بتائی ، شوہر اورگھر پر موجود دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کرکے لے گئی، اس دوران پولیس نے گھر کا سامان اور دروازے بھی توڑ ڈالے ، اہلکار3 لاکھ کیش اورقیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے انصاف دلانے کا مطالبہ کیا ہے ، دوسری جانب جوہر ٹاؤن تھانہ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔