اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر) آل پاکستان آٹومو ٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراکتوبر2018ء تک ملک میں 20 ہزار 321 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور 20 ہزار79 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7.6 فیصد کم ہے ۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارماہ میں ملک میں 21ہزار751 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور21 ہزار757 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے مہینے میں ملک میں 6ہزار682 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداوار اور 6 ہزار 348یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی ۔ جبکہ اکتوبر 2017ء کے دوران ملک میں 6 ہزار 133 یونٹ ٹریکٹروں کی پیداواراور6 ہزار47 یونٹ کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ ان میں فیئٹ، میسی فرگوسن اوراورئنٹ آئی ایم ٹی کے ٹریکٹرز شامل ہیں۔