اسلام آباد،کراچی(خصوصی نیوز رپورٹر،کامرس رپورٹر )رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال2017-18 کی ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکہ کو کی جانیوالی برآمدات کا حجم 272.08 ملین ڈالر تھا جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی ماہ جولائی کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات 335.11 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح گزشتہ جولائی 2018 کے مقابلہ میں جولائی 2019 کے دوران امریکا کو کی جانیوالی برآمدات میں 63.03 ملین ڈالر یعنی 23 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔