کرا چی (کامرس رپورٹر)جاری حسابات کے خسارے میں نمایاں کمی آگئی ،رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی جولائی تا اکتوبر کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ گھٹ کرایک ارب 54کروڑ80لاکھ ڈالرکی سطح پر آگیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں63.89فیصد کم ہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019پر مشتمل پہلے سہ ماہی کے دوران کرنٹ خسارہ 1ارب54کروڑ80لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے 4ارب28کروڑ70لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 2 ارب 73 کروڑ 90لاکھ ڈالر کم ہے ۔ کرنٹ اکاونٹ خسارہ میں کمی تجارتی خسارے کم ہونے کی وجہ سے آئی ہے جس میں درآمدات میں کمی کے ساتھ ساتھ برآمدات میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔اعداد وشمار کے مطابق زیر تبصرہ مدت کے دوران برآمدات 6ارب 3کروڑ30لاکھ ڈالر کے ہوئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 5 ارب 89 کروڑ 30لاکھ ڈالر کے مقابلے میں ایک ارب 40کروڑڈالر زیادہ ہیں جب کہ اشیاء کی درآمدات میں اس عرصے میں 3 ارب 21 کروڑ 30لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے اشیاء کی برآمدات کا حجم 11ارب 3کروڑ20لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 14 ارب 27 کروڑ 50لاکھ ڈالر ہوگیا ہے ۔