لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف فلمسٹار و سٹیج اداکارہ ہیرجٹ نے موجود ہ ملکی صورتحال پر پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمیں اس وقت مشکل حالات کا سامنا کرنے کیلئے اپنے جونیئر فنکاروں کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا کیونکہ ہماری تھیٹر انڈسٹری میں اس وقت بہت سارے جونیئر فنکاراور کوریو گرافرز ایسے ہیں جو تھیٹرزکی بندش اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے مالی مشکلات کا شکار ہوچکے ہیں اور ڈانس اکیڈمیاں بھی بند ہیں اس لیے ہم سب صاحب حیثیت فنکاروں کو خاموشی کے ساتھ انکی مالی مدد کرنی چاہیے اس سے قبل کہ وہ کسی کے آگے ہاتھ پھیلائیں۔