واشنگٹن (سپورٹس ڈیسک) عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ شکست کے بعد سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ، ڈیوڈ گوفن اور ڈینل مدودوف فتوحات برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئے ۔ مینز سنگلز سیمی فائنلز میں روسی کھلاڑی ڈینل مدودوف نے سربین کھلاڑی جوکووچ کو 3-6، 6-3 اور 6-3 سے ہرا دیا۔ بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن نے فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ کو 6-3 اور 6-4 سے ہرا کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔