لندن (سپورٹس ڈیسک) سربین نووک جوکووچ نے اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت اے ٹی پی فائنلز مینز سنگلز کے ابتدائی میچ میں فاتحانہ انداز میں آغاز کردیا۔ نوویک جوکووچ نے اپنے ابتدائی میچ میں امریکا کے جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔مینز سنگلز گروپ کے ابتدائی میچ میں 31 سالہ سربین کھلاڑی نوویک جوکووچ اور امریکا کے جان اسنر آمنے سامنے تھے جس میں جان اسنر کو سٹریٹ سیٹس میں شکست سے دوچار کر کے اے ٹی پی فائنلز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کر دیا۔ ان کی فتح کا سکور 6-4 اور 6-3 تھا۔ اسی گروپ کے ایک اور میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر زویرو نے کروشیا کے مارین کلک کو سخت مقابلے کے بعد 7-6(7-5) اور 7-6(7-1) سے ہرا دیا۔