کراچی (کامرس رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے سہ ماہی میں بیرونی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 88 کروڑ 66 لاکھ ڈالر رہا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کی نسبت 137فیصد زیادہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر 2019پر مشتمل سہ ماہی کے دوران بیرونی مجموعی سرمایہ کاری 88کروڑ66لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے 37کروڑ41لاکھ ڈالر کے مقابلے میں51کروڑ24لاکھ ڈالر یعنی 137فیصد زائد ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق زیر تبصرہ سہ ماہی کے دوران بیرونی نجی سرمایہ کاری کا حجم 56کروڑ48لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال 37کروڑ41لاکھ ڈالر تھی یعنی نجی سرمایہ کاری میں51فیصد اضافہ ہوا ۔البتہ براہ راست سرمایہ کاری 54کروڑ21لاکھ ڈالر رہی جو گزشتہ سال کے 55کروڑ94لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 3.1فیصدکم ہے ،فورٹ پولیو سرمایہ کاری میں بھی112.2فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔