لاہور،فیصل آباد(کرائم رپورٹر،خصوصی رپورٹر) ڈجکوٹ کے علاقہ میں 7سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، پولیس رپورٹ کے مطابق 261 ر ب میں دوسری جماعت کا طالب علم سات سالہ بچہ فیضان گھر سے کسی کام کے سلسلہ میں گیا جس کو نا معلوم ملزمان نے اغوا کر لیا جبکہ اسکو اغواکاروں نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کرتے ہو ئے لاش کوکھیتوں میں پھینک دیا۔علاوہ ازیں گرین ٹاؤن کے علاقہ ٹبہ قبرستان سے 80 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہو ئی ۔پو لیس کے مطا بق 80 سالہ شخص بھکاری لگتا ہے ۔