لاہور(نیٹ نیوز)ان دنوں سوشل میڈیا پر پاکستان کے دورے پر آئے ایک طبیب مالا علی محمود کردی یا مالا علی کردستانی کے چرچے ہیں اور اس حوالے سے مالا علی محمود کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔مالا علی محمود کردستانی کا دعویٰ ہے کہ وہ قرآن اور سنت نبویؐ کی روشنی میں جسمانی طور پر معذور افراد کا علاج کرتے ہیں ۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مالا علی محمود کا تعلق اربیل شہر سے باہر اور کردستان کے ایک علاقے کلک سے ہے ۔جہاں سے انہیں بے دخل کیا گیا جسکے بعد وہ سعودی عرب گئے۔ تو انہیں وہاں بھی گرفتار کر لیا گیا۔اب وہ پاکستان آئے ہوئے ہیں۔