مکرمی !ضلع جھنگ ایک مردم خیز علاقہ ہے ۔اس ضلع میںہزاروں افراد شوگر اور ٹیکسٹال ملز کی صنعتوں سے وابستہ ہوکر ملکی ترقی کے پہیے کو گھمانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔جھنگ میں یونیورسٹی کا قیام بھی عمل میں لایا جا چکا ہے۔انگریز دور کا بنایا ہوا ’’ہیڈ تریموں‘‘ بھی قابل دید ہے۔تین دریائوں راوی ،چناب اور جہلم کاسنگم بھی اسی ضلع کی تحصیل احمد پور سیال کے موضع سیال فقیر کے مقام پر ہوتا ہے۔اس ضلع کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہاں کا پانی بہت میٹھا ہے۔یہاں ہر قسم کی فصلیں اور سبزیاں کاشت ہوتی ہیں۔اس ضلع کے ساتھ سوتیلے پن کے سلوک کی اس سے بڑی مثال اور کیا دی جاسکتی ہے کہ لائل پورموجودہ فیصل آباد کسی زمانے میں ضلع جھنگ کی تحصیل تھی ۔ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے فیصل آباد ضلع کے بعد ڈویژن کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ (سیف اللہ صدیقی )