مکرمی: میری ان تمام احباب سے گزارش ہے جو سوشل میڈیا پر بغیر تصدیق کے خبریں پھیلانے میں سرگرم رہتے ہیں کہ کوئی بھی خبر شیئر کرنے سے پہلے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ جو خبر یا پوسٹ شیئر کی جا رہی ہے آیا کہ وہ صحیح ہے یا غلط۔ بعض اوقات ہم دوسروں کو زچ کرنے کیلئے یاوقتی طور پر خود کو لطف اندوز کرنے کیلئے ہم اکثر سیاستدانوں کی یا علماء کرام کی ایسی خبریں شیئر کرتے ہیں جن کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔کسی بھی سیاسی شخصیت یا علماء کرام کو بلاوجہ نشانہ بنانا انتہائی غلط فعل ہے۔ سوشل میڈیا پر تقریباً پچاس فیصد سے زائد مواد جھوٹ پر مبنی ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ترجمہ۔’’ اے ایمان والو : اگر کوئی فاسق تمہارے پاس خبر لائے تو تحقیق کر لو کہ کہیں کسی قوم کو بے جا ایذا نہ دے بیٹھو پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہ جائو۔،، ( سورۃ الحجرات آیت نمبر۶) اللہ تعالیٰ ہم سب کی اصلاح فرمائے۔ (نذر محمد کوٹ پہلوان سرگودھا)