اسلام آباد( سید نوید جمال / سپیشل رپورٹر) گلگت بلتستان میں عام انتخابات میں ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں تحریک انصاف، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سمیت درجن سے زائد سیاسی و مذہبی جماعتیں میدان میں اتریں گے ۔ تحریک انصاف کی ٹکٹ کیلئے تقریبا 100 امیدواروں نے درخواستیں دے رکھی ہے ۔ پارٹی قیادت تاحال ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تذبذب کا شکار ہیں۔گلگت بلتستان میں عام انتخابات 15 نومبر بروز اتوار کو ہوں گے ۔ فی الوقت کسی بھی سیاسی جماعت نے ابھی تک منظم انداز میں انتخابی مہم کا آغاز نہیں کیا ہے۔کچھ حلقوں میں تحریک انصاف کے امیدوار تکڑے ہیں تو کچھ حلقوں میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی پوزیشن مضبوط ہیں جبکہ کچھ حلقوں میں مذہبی جماعتوں کا اثر وروسوخ زیادہ ہے ۔ تاحال تینوں بڑی جماعتوں نے مکمل طور پر اپنے امیدواروں کے اعلان نہیں کئے ۔