لاہور(جنرل رپورٹر )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور نے سٹوڈنٹ ایڈوائزر سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ نئے نظام کے تحت ہر انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ طالب علم کو فیکلٹی ممبران میں سے ایک ایڈوائزر مختص کیا جائے گا ۔ایڈوائزرز طلباء کی تعلیمی سفر میں بہتر فیصلے لینے میں مدد فراہم کرینگے : وائس چانسلر پروفیسر اصغر زیدی نے کہا ہے کہ ایڈوائزرز طلباء کو تعلیمی کیریئر، وظائف، مضامین کا انتخاب اور دیگر تعلیمی فیصلوں میں مشورے اور معاونت فراہم کریں گے ۔ایڈوائزرز طلباء کی ضروریات کے مطابق ورکشاپوں اور کورسز کا انعقاد بھی کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مشیران طلباء سے مستقل رابطے میں ہوں۔