نئی دہلی(92نیوزرپورٹ،نیوز ایجنسیاں)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی جی سیون اجلاس میں شرکت کیلئے فرانس پہنچ گئے ،ذرائع کے مطابق ان کے طیارے نے فرانس جانے کیلئے دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدوداستعمال کی،مودی کا طیارہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہرساڑھے بارہ بجے پاکستانی حدودمیں داخل ہوا۔ ذرائع کے مطابق فروری کے بعد پہلی مرتبہ نریندر مودی نے پاکستانی فضائی حدود استعمال کی ، ایئرانڈیا ون نے دوپہر12 بج کر12منٹ پر نئی دہلی سے اْڑان بھری اورڈیڑھ سے دو گھنٹے تک پاکستانی فضائی حدود میں محوِ پرواز رہا ۔ واضح رہے 27 فروری کو فضائی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان نے بھارت کیلئے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کردی تھی۔پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارت کو16 ارب کا نقصان ہوا تھا۔ نریندر مودی