لندن (سپورٹس ڈیسک) فٹبال پریمئر لیگ میں ہاک آئی ٹیکنالوجی کی غلطی سے سکور ایک ایک سے برابر، ٹوٹنہم اور وٹفورڈ کے شائقین و ماہرین مایوس دکھائی دیئے ، نتیجہ غلط بتائے جانے پر انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال میں بڑی غلطی سامنے آگئی۔ دالی علی کے ہینڈ بال پر گول کو درست مان لیا گیا۔