کراچی(سٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مستقبل قریب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون کے امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کوتباہ کرنے والی پی پی کے ساتھ سیاسی اشتراک نہیں ہو سکتا،جی ڈی اے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم عوام کے حقوق کے لئے منتخب ایوانوں میں پوری قوت کے ساتھ آوازبلند کرتے رہیں گے ،جی ڈی اے نے احتساب کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ تمام بدعنوان عناصرکوکیفرکردارتک پہنچانا ضروری ہے ۔جی ڈی اے کااجلاس منگل کی شام پیرپگارا کی زیرصدارت کنگری ہاؤس میں ہوا،جس میں سندھ کی موجودہ سیاسی صورتحال،پیپلز پارٹی کے خلاف جاری تحقیقات،سندھ کے آئندہ سیاسی منظرنامے اوراتحاد کے تنظیمی معاملات پرتفصیلی غوروخوض کیاگیا۔تین گھنٹے طویل اجلاس میں پیرصدر الدین شاہ راشدی، مرتضیٰ خان جتوئی، ڈاکٹرذوالفقارمرزا،حسنین مرزا،ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ڈاکٹر صفدر عباسی ، ایازلطیف پلیجو،سردارعلی گوہرخان مہر،طارق حسن،نصرت سحرعباسی،نند کمارگوکلانی، غوث بخش خان مہر،عرفان اﷲ خان مہر اور دیگررہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس کے بعد میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ جی ڈی اے نے سیاسی صورتحال کاتفصیلی جائزہ لینے کے بعد اتحاد کو مزید مستحکم بنانے اورفعال کرنے کافیصلہ کیاہے ،جی ڈی اے کی بہت جلد نچلی سطح پرتنظیم سازی کاعمل شروع کیاجائے گا۔ایازلطیف پلیجونے احتساب کا موجودہ سلسلہ بالکل درست ہے اور جن لوگوں نے قومی خزانے یاسندھ کے وسائل کو لوٹاہے وہ کسی رعایت ا مستحق نہیں۔ سندھ میں شعبہ صحت کی حالت بہت خراب ہے ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے سرکاری محکموں میں بھرتی کا اعلان کیا ہے ،ہمارامطالبہ ہے کہ بے روزگاروں کو میرٹ پرملازمتیں دی جائیں اورسیاسی بھرتی سے گریز کیاجائے ۔انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں اس لئے انہیں عہدے پر نہیں رہنا چاہئے ، وہ فوری طور پہ عہدہ چھوڑ دیں۔ وفاقی حکومت سندھ کے سنگین مسائل کو پیش نظر رکھتے ہوئے خصوصی سندھ پیکیج کااعلان کرے ۔ڈاکٹرصفدرعباسی نے بھی وزیراعلیٰ سندھ کے استعفے پرزوردیاجبکہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کاکہناتھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے مسائل پرتوجہ دے اوراحتساب کے عمل کوبلاکسی مصلحت اوررکاوٹ کے جاری رہناچاہیئے ۔اس موقع پرعلی گوہرمہر نے وزیرِاعظم عمران خان کو گھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت دے دی۔پیرصدرالدین شاہ راشدی نے کہا کہ وزیرِاعظم کے سامنے اپنے تحفظات پیش کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں پالیسی سازفیصلوں میں گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو شامل کیا جائے گا
جی ڈی اے نے پیپلزپارٹی سے تعاون کاامکان مسترد کردیا [وزیرِاعظم کوگھوٹکی جلسے میں شرکت کی دعوت
بدھ 09 جنوری 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں بدھ 09 جنوری 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں