لاہور(کلچرل رپورٹر)ایگزیکٹو ڈائریکٹر آرٹس کونسل اطہر علی خان نے کہا ہے کہ جیانگ سو کلچرل سنٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج اینڈ کلچر سے الحمرا منتقل کیا جا رہاہے ، عمارت کی تزئین آرائش کی جارہی ہے ۔جیانگ سو کلچرل سنٹر کی منتقلی کے بعد چینی زبان، میوزک ،ویژئل آرٹ اور کوکنگ کلاسزہوا کریں گی،سنٹر میں چینی زبان کی تدریس کیلئے چینی زبان کے ماہر اساتذہ کو بھرتی کیا گیا ہے ۔