نئی دہلی (نیٹ نیوز ) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کو بڑا دھچکا لگ گیا، مودی سرکار کی جماعت مہاراشٹرا حکومت میں سازی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ شیوسینا نے حکومت سازی کیلئے سونیا گاندھی سے مدد طلب کر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملک کی امیر ترین ریاست مہاراشٹرمیں الیکشن جیتنے کے باوجود حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سازی کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔ مہاراشٹرا میں بے جے پی کے صدر چندرکانت سینا نے گزشتہ شب اعلان کیا کہ پارٹی ریاست میں حکومت قائم نہیں کرے گی۔ فیصلہ مہاراشٹرمیں بے جے پی کی اتحادی ایک اور قوم پرست شیوو سینا پارٹی کے ساتھ شدید اختلافات کے تناظر میں کیا گیا ہے ۔ مہاراشٹرا میں پچھلے ماہ ریاستی انتخابات میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کر لی تھی اور یہ توقع تھی کہ جماعت کو دوبارہ حکومت قائم کرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہو گا۔