لاس اینجلس (شوبز ڈیسک) ہالی وڈ اداکار جیسن ممووا ’’ایکوامین ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ جیمزوان کی ہدایتکار ی میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ایسے سپر ہیرو کے گرد گھومتی ہے جو غیر معمولی صلاحیتوں کا مالک ہے ،جس کی پانیوں پر حکومت ہے اور جب زمین پر موجود برائی کی طاقتیں پانی کا رخ کرلیتی ہے تو وہ ان سے مقابلہ کرتا ہے ۔اس فلم میں مرکزی کردار جیسن ممووا نبھا رہے ہیں، جن کے ساتھ امبر ہیرڈ،ڈولف لنگرین ، ولیئم ڈیفوئے ،پیٹرک ولسن، اور نکول کڈمین سمیت کئی فنکار اہم کرداروں مین جلوہ گر ہوں گے ۔160ملین ڈالر لاگت سے بننے والی فلم 21دسمبر کو ریلیز ہوگی۔