کولمبو(سپورٹس ڈیسک)سری لنکا کے سابق چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا پر کرپشن کے الزامات لگے ہیں جہاں ان پر آئی سی سی کی شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے ۔آئی سی سی نے جے سوریا کو اینٹی کرپشن کی دو شقوں کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے اور انہیں 14دن کے اندر جواب جمع کرانے کا کہا گیا ہے ۔جے سوریا پر الزام ہے کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے سلسلے میں آئی سی سی سے تعاون نہیں کیا گیا اور اس حوالے سے معلومات بھی چھپائیں۔