ریاض ( نیٹ نیوز) سعودیہ کی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے حج انتظامات کے حوالے سے تمام ممالک ہدایات کا انتظار کریں، حج کے حوالے سے کئے گئے ٹھیکوں کے نتائج سامنے آنے تک انتظار کیا جائے ، وزارت حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا قرنطینہ کئے گئے ہوٹلوں میں موجود افراد تندرست ہیں، وہ افراد جنہوں نے ویزا حاصل کیا اور عمرہ نہیں کر سکے انہیں رقم واپس کی جائے گی، سعودیہ عرب ان 12 سو زائرین کی بھی معاونت کرے گا جو لوگ اپنی ملکوں کو واپس نہیں جا سکے ۔ سعودی عرب آنے والے تمام زائرین کی حفاظت کرنے کیلئے اقدامات کر رہا ہے ۔