لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکار احسن خان نے کراچی کے مقامی ہسپتال میں اپنی سالگرہ کینسر کے مریض بچوں کے ساتھ منائی اور کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر احسن خان نے بچوں کے ساتھ خوب سیلفیاں بھی بنوائیں اور بچوں کو تحائف بھی پیش کئے جبکہ کچھ بچوں نے اپنے ہاتھ سے بنی ڈرائنگ اور چاکلیٹ احسن خان کو پیش کی۔ اس موقع پر اداکار احسن خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر سال اپنی سالگرہ کی خوشیاں بچوں کے ساتھ مناتا ہوں جو مزاح جو خوشی ان کے ساتھ وقت گزارنے میں ملتی وہ الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل ورک فیشن سمجھ کر نہیں بلکہ مذہبی اور معاشرتی ذمہ داری سمجھ کر کرتا ہوں کیونکہ اﷲ اور اس کے رسول نے بھی دوسروں کا خیال رکھنے اور ان کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کہا ہے ۔