اسلام آ باد ( خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل حج مکہ ساجد یوسفانی نے کہا ہے کہ حج کے دوران جن مکاتب میں حاجیوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، اس حوالے سے سعودی حکام کو آگاہ کر دیا گیا اور ان کے خلاف کارروائی کا آغاز ہو چکا ہے ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور نورالحق قادری کی زیرصدارت حج انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس میں ڈی جی حج ڈاکٹر ساجد یوسفانی نے دوران حج اور حج کے بعد حجاج کرام کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پاکستان کو منیٰ میں 47 مکاتب دیئے گئے 28 اولڈ منی ٰجبکہ 19 نیو منیٰ میں واقع تھے ۔ 13 مکاتب نے ٹرین جبکہ دیگر نے بسوں کے ذریعے سفر کیا، تمام اہم جگہوں پر معاونین حج کو تعینات کیا گیا تھا، منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بہتر انتظامات کے لئے حج مشن موسسہ ساؤتھ ایشیاء کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا، اس سال حجاج کرام کو منیٰ، عرفات اور مزدلفہ منتقل کرنے کیلئے بہتر انتظامات کئے گئے اور نئی بسیں فراہم کی گئیں۔ وفاقی وزیر کو بتایا گیا کہ منیٰ میں صرف 2 مکاتب کے خلاف شکایات موصول ہوئیں۔ ڈ