مکرمی !کراچی جو کے آئے روز نئے مسائل سے دو چار ہے۔کہیں پانی کا مسئلہ کہیںبجلی کا کچرے کے ڈھیر جو کے ختم ہی نہیں ہو رہے۔ اسی طرح ناظم آباد نمبر 2 حکیم ابو اصفہانی روڈ جہاں پیڈسٹرین برج نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز روڈ ایکسیڈنٹ معمول بن چکے ہیں۔ واٹر بورڈ کی نا اہلی جو کے 16 انچ کے دو بڑے پائپ فوٹ پات میں نصب کیے ہے جس کی وجہ سے روڈ کراس کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے اور اب تک 12 افراد جان بحق ہوچکے ہیں۔ پچھلے دنوں کی بات ہے کے ایک ننھی پری جس کا نام اسماء تھا جو کے فرید کالونی سے اپنے گھر والوں کے ساتھ ماموں کے گھر شادی میں آرہی تھی اور روڈ کراس کرتے وقت ایک تیز رفتار سوزوکی کی ٹکر سے موقعے پر ہی اپنے رب سے جا ملی اور اْن کی ساری خوشیاں جو کے یک دم سے غم میں تبدیل ہوگئی۔سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان صاحب نے اسی جگہ پر پْل کا سنگِ بنیاد رکھا تھا لیکن ان کے بعد آنے والوں نے اس منصوبے کو پایا تکمیل تک نہیں پہنچایا۔ میئر کراچی اور حکام بالا سے گزارش کی جاتی ہے کے ابراہیم علی بھائی اسکول اور قدسیہ مسجد کے درمیان پْل تعمیر کیا جائے تاکہ اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان نہ ہو۔ (اعجاز الحق کراچی)